وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان، اسرائیل اور لبنان کا اتفاق

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
ٹرمپ کا لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان، اسرائیل اور لبنان کا اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا، اسرائیل اور لبنان کے درمیان 34 سال بعد واشنگٹن میں اہم ملاقات بھی ہوئی۔

(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے امن کیلئے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انہوں نے جوزف عون اور بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی مثبت اور شاندار گفتگو کی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو منگل کو امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے نافذ ہوگی۔

امریکی صدر نے بتایا کہ منگل کے روز واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کی 34 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی، جس میں مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر دیرپا امن کے لیے کام کریں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ دنیا بھر میں 9 جنگوں کے خاتمے میں کردار ادا کر چکے ہیں اور لبنان میں جنگ بندی ان کی دسویں امن کوشش ہے، جسے وہ مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 05:40 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کے خلاف امریکی جنگ پر کتنے اخراجات؟
امریکا

ایران کے خلاف امریکی جنگ پر کتنے اخراجات؟

ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں پر بھاری اخراجات کی بحث دوبارہ شروع۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کا مالی بوجھ امریکی ٹیکس دہندگان پر زیادہ نہیں پڑ رہا

محمد نعیم اختر31 اکتوبر، 2026
امریکی اپیلز کورٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، 20 ہزار ووٹرز کے بیلٹس روکنے کی درخواست مسترد
امریکا

امریکی اپیلز کورٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، 20 ہزار ووٹرز کے بیلٹس روکنے کی درخواست مسترد

امریکی وفاقی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی کیلیفورنیا میں 20 ہزار سے زائد ووٹرز کے میل اِن بیلٹس روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اہم عدالتی فیصلہ سامنے آگیا

محمد نعیم اختر31 اکتوبر، 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ فوجی تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ فورٹ ورتھ میں ووٹرز سے گفتگو کے دوران امریکی فوجی پالیسی کا دفاع کیا

Web Desk30 اکتوبر، 2026