وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ نےکرپٹوکرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمالیے

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
امریکی صدر ٹرمپ نےکرپٹوکرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمالیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری 200 صفحات پر مشتمل مالی دستاویزات کے مطابق انہوں نے کرپٹو کرنسی کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد کمائے ہیں۔ رپورٹ میں دیگر ذرائع آمدن کا بھی انکشاف کیا گیا ہے

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی اثاثوں سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق انہوں نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔

200 صفحات پر مشتمل مالیاتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مختلف کاروباری ذرائع کے ساتھ ساتھ کرپٹو کرنسی کے شعبے سے بھی نمایاں منافع کمایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی سی ڈیجیٹل سے بھی 636 ملین ڈالر کی آمدن حاصل کی۔

دستاویزات کے اجراء کے بعد سامنے آنے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی مجموعی کرپٹو آمدن ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو اس شعبے میں ان کے بڑھتے ہوئے مالی مفادات کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی تاریخ میں پہلی بار مڈٹرم کنونشن منعقد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ری پبلکن پارٹی کا یہ کنونشن امریکی شہر ڈیلاس میں منعقد ہوگا، جو ان کے مطابق ان کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 05:15 AM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات ضروری، عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے: عطا تارڑ
تازہ ترین

افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات ضروری، عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عسکریت پسندانہ ذہنیت افغانستان کے مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو بنیادی حقوق اور اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے۔ عطا تارڑ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، امن اور علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا

Web Desk29 ستمبر، 2026
پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، رانا محمد قاسم نون
امریکا

پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، رانا محمد قاسم نون

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل، کشمیریوں کے حق خودارادیت اور عالمی برادری کی توجہ دیرپا حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھی کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

محمد نعیم اختر29 ستمبر، 2026
شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط، لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی اپیل
تازہ ترین

شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط، لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی اپیل

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر قیادت کو خط لکھ کر لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ خط میں بیرونی خطرات، دہشتگردی میں اضافے، ایمرجنسی کے خدشے اور خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ممکنہ اقدامات کا ذکر کیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا

Web Desk29 ستمبر، 2026