وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان، ایران کو سخت نتائج کی دھمکی

W
Web Desk
15 اگست، 2026
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان، ایران کو سخت نتائج کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور ایران کو شدید اقتصادی نقصان پہنچایا جائے گا

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے معاملے پر پیش رفت کرے گا، جبکہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

نیو یارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مہنگے ایندھن کی قیمت برداشت کر سکتا ہے، تاہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو پہلے ہی بری طرح شکست دے چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ایران کی ناکہ بندی جاری ہے، جس کے باعث ایرانی جہازوں کے لیے گزرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو شدید اقتصادی نقصان پہنچائے گا۔

امریکی صدر نے نیٹو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب مختلف ممالک کو ضرورت ہوتی ہے تو وہ امریکا سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن جب امریکا کو ضرورت پڑی تو نیٹو اس کے ساتھ موجود نہیں تھا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اگست، 2026 کو 02:24 AM

آخری تدوین: 15 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین ووٹرز نے سکھ برادری کے سیاسی مستقبل، حقِ خود ارادیت اور پنجاب کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا

شہلا نعیم16 اگست، 2026
انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا۔ سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی، جہاں پنجاب کی آزادی اور خالصتان کے قیام سے متعلق رائے لی جارہی ہے

Web Desk16 اگست، 2026
ایران میں امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے 5 ہزار قبروں کی تیاری
تازہ ترین

ایران میں امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے 5 ہزار قبروں کی تیاری

ایران نے ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجیوں کی عارضی تدفین کیلئے تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش والا مقام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بہشت زہرا کے سی ای او محمد جواد تاجک کے مطابق یہ انتظام ہنگامی منصوبہ بندی کا حصہ ہے

Web Desk16 اگست، 2026