وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، صدر ڈرنلڈ ٹرمپ محفوظ، حملہ آور گرفتار

W
Web Desk
26 اپریل، 2026
وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، صدر ڈرنلڈ ٹرمپ محفوظ، حملہ آور گرفتار
international seerat conference

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ سے افرا تفری مچ گئی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو سیکرٹ سروس نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔

(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے سے تقریب میں شدید افرا تفری پھیل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی تقریب کے شرکا نے فوری طور پر میزوں کے نیچے پناہ لی جبکہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق تقریب میں موجود دیگر کابینہ ارکان بھی محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ خیریت سے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تقریب دوبارہ شروع ہو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد مزید آگاہ کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اپریل، 2026 کو 01:52 AM

آخری تدوین: 26 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
تازہ ترین

امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ 24.3 ارب ڈالر کے مجوزہ معاہدے میں 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجن، مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔ امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی افواج کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا

Web Desk18 ستمبر، 2026