وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا ایران سے متعلق اہم فیصلہ مؤخر، وائٹ ہاؤس سچویشن روم اجلاس بے نتیجہ ختم

W
Web Desk
30 مئی، 2026
 ٹرمپ کا ایران سے متعلق اہم فیصلہ مؤخر، وائٹ ہاؤس سچویشن روم اجلاس بے نتیجہ ختم
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں ایران سے متعلق اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ ایران جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور آئندہ حکمت عملی پر حتمی فیصلہ مؤخر کر دیا گیا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران سے متعلق ہونے والا اہم اجلاس کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا، جبکہ ایران سے متعلق اہم فیصلے کو مؤخر کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا، جس میں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ تاہم اجلاس کے اختتام پر کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران سے متعلق پالیسی پر حتمی فیصلہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث معاملہ مزید مشاورت کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے اجلاس کے اختتام کی تصدیق کی ہے، تاہم اجلاس میں ہونے والی گفتگو اور فیصلوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز اب اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں قائم ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے اور آبنائے ہرمز سے آبی بارودی سرنگوں کی صفائی بھی کی جائے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اس اہم اجلاس کے بے نتیجہ ختم ہونے سے ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے مستقبل پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں، جبکہ عالمی برادری بھی واشنگٹن کے آئندہ اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 مئی، 2026 کو 07:57 AM

آخری تدوین: 30 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے

Web Desk15 ستمبر، 2026
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026
 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

Web Desk13 ستمبر، 2026