وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد کرنے کا اعلان

W
Web Desk
1 مئی، 2026
ٹرمپ کا یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد کرنے کا اعلان
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا، تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام۔

(واشنگٹن ڈی سی / محمد نعیم اختر ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے امریکا آنے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ طے شدہ تجارتی معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہی، اسی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ چونکہ یورپی یونین مکمل طور پر طے شدہ تجارتی معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی، اس لیے آئندہ ہفتے سے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں تیار ہونے والی کاروں اور ٹرکوں پر کوئی اضافی محصول عائد نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت امریکی درآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، جبکہ بدلے میں زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا تاکہ بڑے تجارتی تنازع سے بچا جا سکے۔

یہ نیا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان ایران جنگ کے پس منظر میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے نیٹو کے یورپی ارکان کو ایران کے خلاف امریکی کوششوں میں ناکافی تعاون پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کے پاس یورپی یونین پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کیلئے کون سا قانونی اختیار موجود ہے، خاص طور پر امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد جس میں یکطرفہ ٹیرف پالیسی پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 07:23 PM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
تازہ ترین

امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ 24.3 ارب ڈالر کے مجوزہ معاہدے میں 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجن، مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔ امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی افواج کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا

Web Desk18 ستمبر، 2026