وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

برطانیہ کا گمراہ کن ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان

W
Web Desk
11 اگست، 2026
برطانیہ کا گمراہ کن ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان

برطانیہ میں نئے سبسکرپشن قوانین جنوری 2027 میں نافذ ہوں گے، جن کے تحت کاروباری اداروں کو صارفین کو واضح معلومات فراہم کرنا، سبسکرپشن کی تجدید سے پہلے یاد دہانی کرانا اور منسوخی کا آسان طریقہ فراہم کرنا ہوگا۔ بعض معاہدوں کی تجدید کے بعد صارفین کو 14 روزہ کولنگ آف مدت بھی ملے گی

لندن: برطانوی حکومت نے صارفین کو گمراہ کن رعایتوں اور غیر ضروری سبسکرپشنز سے بچانے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے دباؤ کے باعث گھریلو مالی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے نئے منصوبے کے تحت ریٹیلرز کی جانب سے اشیا کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھانے اور پھر بڑی رعایت ظاہر کرکے صارفین کو متوجہ کرنے جیسے طریقوں کی روک تھام کی جائے گی۔

برطانوی حکومت رواں موسم خزاں میں اس حوالے سے مشاورت شروع کرے گی، جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ صارفین کے تحفظ سے متعلق موجودہ قوانین کے تحت گمراہ کن ڈسکاؤنٹس پر واضح پابندی عائد کی جانی چاہیے یا نہیں۔

### سبسکرپشن قوانین میں بھی بڑی تبدیلی

برطانیہ میں نئے سبسکرپشن قوانین جنوری 2027 میں نافذ کیے جائیں گے۔ نئے قوانین کے تحت کاروباری اداروں کو صارفین کو سبسکرپشن کی شرائط اور قیمتوں سے متعلق زیادہ واضح معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

کمپنیوں کو سبسکرپشن کی تجدید سے قبل صارفین کو یاد دہانی بھی کرانا ہوگی، جبکہ سبسکرپشن ختم کرنے کے لیے آسان طریقہ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

بعض معاہدوں کی تجدید کے بعد صارفین کو 14 روزہ ’’کولنگ آف‘‘ مدت بھی فراہم کی جائے گی، جس کے دوران وہ اپنی سبسکرپشن کے حوالے سے فیصلہ تبدیل کرسکیں گے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا مقصد صارفین کو ایسے معاہدوں اور مارکیٹنگ کے طریقوں سے تحفظ دینا ہے جن میں انہیں مکمل یا واضح معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔

وزیر اعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کی جانب سے روزمرہ اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے شروع کیے جانے والے سلسلے کی پہلی کڑی ہیں۔

ان کے مطابق حکومت جعلی سودے بازی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے اور اگر کسی چیز کو نصف قیمت پر فروخت ہونے کے طور پر پیش کیا جائے تو وہ حقیقتاً نصف قیمت پر ہی دستیاب ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جس طرح صارفین کے لیے سبسکرپشن میں شامل ہونا آسان بنایا جاتا ہے، اسی طرح اسے ختم کرنا بھی اتنا ہی آسان ہونا چاہیے۔

حکومت کے مطابق نئے اقدامات سے صارفین کو زیادہ شفاف قیمتوں، واضح شرائط اور آسان سبسکرپشن منسوخی کی سہولت ملے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 03:41 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026