وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

یوکرینی صدر زیلنسکی کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو

W
Web Desk
11 اگست، 2026
یوکرینی صدر زیلنسکی کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں ڈرونز معاہدے، غذائی تحفظ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ڈرونز معاہدے، غذائی تحفظ اور یوکرین و سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاملات زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق یوکرینی حکام کی ایک ٹیم سعودی عرب سمیت خطے میں موجود ہے اور مختلف معاملات پر کام کر رہی ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین اور سعودی عرب کے تعلقات میں بعض شعبوں میں اچھی پیش رفت جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کو یوکرین اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں تعاون کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 02:35 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

میر رضا کیس پر ماہرہ خان کا سخت ردعمل، ’’ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے‘‘
پاکستان

میر رضا کیس پر ماہرہ خان کا سخت ردعمل، ’’ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے‘‘

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر کی حمایت کردی۔ ماہرہ خان نے جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں اور ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے

Web Desk11 اگست، 2026
صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دے دی
پاکستان

صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دے دی

صدر زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری بھی دے دی، جبکہ ہائیکورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ہے

Web Desk11 اگست، 2026
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا
تازہ ترین

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بحرالکاہل کے ساحل پر واقع کولمبیا کے کم آبادی والے صوبے چوکو میں تھا اور اس کی گہرائی 107 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

Web Desk11 اگست، 2026