وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

W
Web Desk
5 جون، 2026
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے دی۔ پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا جبکہ بھارت نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا

(کاکامیگاہارا ) جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو بھارت پر 2-3 کی برتری حاصل تھی اور قومی ٹیم جیت کی مضبوط امیدوار دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل تین گول اسکور کرکے میچ کا رخ اپنی جانب موڑ لیا۔ بھارتی کھلاڑی اشیش تانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر چار گول اسکور کیے، جو ان کی ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے گول اسکور کیے، تاہم قومی ٹیم آخری لمحات میں اپنی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور 3-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فتح کے ساتھ بھارت نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان اب ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا۔

قومی ٹیم کی شکست پر شائقین ہاکی میں مایوسی پائی جاتی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مستقبل میں ان سے مزید بہتر کھیل کی توقع کی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جون، 2026 کو 01:08 PM

آخری تدوین: 5 جون، 2026

متعلقہ مضامین

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام
تازہ ترین

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام

شی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں اسمرفز نے سینئرز کا ٹائٹل 6-3 سے جیت لیا، جبکہ اسلام آباد سٹی نے جونیئرز فائنل میں 6-1 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

Web Desk1 نومبر، 2026
ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
تازہ ترین

ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی بہترین ٹیم ورک اور سخت محنت کا نتیجہ ہے

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی
تازہ ترین

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فخر زمان نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں حاصل کیا

زاہد فاروق ملک1 نومبر، 2026