امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری


امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی
واشنگٹن: امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی حکام کے مطابق ایرانی وفد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کا سفر کرسکے گا، تاہم وفد پر عائد سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔
امریکی پالیسی کے تحت ایرانی حکام کو امریکا میں لگژری اور دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ان پر عائد دیگر پابندیاں بھی بدستور نافذ رہیں گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویزوں کی منظوری کے باوجود ایرانی وفد کے ارکان کو امریکا میں نقل و حرکت اور دیگر معاملات میں موجودہ پابندیوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 05:11 AM
آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026



