وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی، وزیرِ جنگ سے اختلافات کا انکشاف

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی، وزیرِ جنگ سے اختلافات کا انکشاف

امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول اور وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات جاری تھے

واشنگٹن: امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈین ڈرسکول اور امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات جاری تھے۔ استعفے کی وجوہات سے متعلق ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ امریکی فوج نے بھی فوری طور پر بیان دینے سے گریز کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع میں حالیہ عرصے کے دوران اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں اور اختلافات سامنے آتے رہے ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے رواں سال اپریل میں جنرل رینڈی کو بھی اچانک عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

ڈین ڈرسکول کے استعفے کو امریکی فوج اور محکمہ دفاع میں جاری انتظامی تبدیلیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 02:54 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین