ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو 5 روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
محمد نعیم اختر17 اکتوبر، 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو تعیناتی کے صرف پانچ روز بعد عہدے سے ہٹا دیا
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو تعیناتی کے صرف پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ نے کیٹی زکریا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کیٹی زکریا کے لیے کسی دوسرے عہدے پر تعیناتی کے امکان پر غور کر رہے ہیں اور وطن واپسی پر ان سے بات کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ بار کے امتحان میں ناکامی کے اعتراف کے بعد ان کی قانونی قابلیت سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کو بہت اچھا قرار دیا تھا، تاہم اب انہیں عہدے سے ہٹانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 17 اکتوبر، 2026 کو 05:35 AM
آخری تدوین: 17 اکتوبر، 2026



