چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک۔ دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسافر بسوں اور تجارتی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے میں ملوث تھے
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو نذرِ آتش کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شائع ہوا: 17 اکتوبر، 2026 کو 05:31 AM
آخری تدوین: 17 اکتوبر، 2026



