وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان صفدر کوعمران خان سے ملاقات کا حکم

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان صفدر کوعمران خان سے ملاقات کا حکم
international seerat conference

ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر کو بدھ کے روز دوپہر 2 بجے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی، جبکہ کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔

(اسلام آباد) چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ 31 مارچ کو عدالت کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست کیا ہے، جس پر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔ چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ ملاقات کس وقت ہوگی، جس پر سلمان صفدر نے دوپہر دو بجے کا وقت تجویز کیا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ ملاقات کے بعد اپیل کو ہر ہفتے دو دن کے لیے سماعت کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے۔ سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے عدالت کی معاونت کر سکیں۔

سلمان صفدر نے بشریٰ بی بی کی حد تک سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ سنانے کی استدعا بھی کی، تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب اپیل پر دلائل شروع ہوں گے تو عدالت سات دن میں فیصلہ دے دے گی۔

نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کیس کی سماعت پیر کو مقرر کرنے کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت مصروفیات دیکھ کر تاریخ مقرر کرتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 01:03 PM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026