وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

W
Web Desk
12 اپریل، 2026
جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اورایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا، تاہم جوہری معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

(واشنگٹن) میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات تقریباً 20 گھنٹے تک جاری رہے اور امریکی وفد نے ایرانی قیادت کے ساتھ خوشگوار اور باوقار تعلقات قائم کیے، مگر ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہوا۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ برسوں سے واضح کر رہے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر غیر مستحکم عناصر کے پاس جوہری طاقت آ گئی تو مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں رہ جائے گی۔

ٹرمپ نے مزید اعلان کیا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی امریکی جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کر دیا جائے گا جبکہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو بھی تباہ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے نیوی کو ہدایت دی ہے کہ ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کی نشاندہی کی جائے اور ایسے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو توقع تھی کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ آمدورفت ممکن ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں عاصم منیر اورشہباز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما غیر معمولی شخصیات ہیں اور انہوں نے خطے میں امن کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت قابلِ تعریف تھی اور وہ پاکستان کی قیادت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اپریل، 2026 کو 02:07 PM

آخری تدوین: 12 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین