وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

اسلام آباد مذاکرات مفاہمتی یادداشت سے چند قدم کے فاصلے پر تھے، ایرانی وزیر خارجہ

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
اسلام آباد مذاکرات مفاہمتی یادداشت سے چند قدم کے فاصلے پر تھے، ایرانی وزیر خارجہ
international seerat conference

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے سے چند قدم کے فاصلے پر تھے تاہم حد سے زیادہ شرائط اور مسلسل بدلتے موقف کے باعث معاہدہ نہ ہو سکا۔

(ایران)سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ نیک نیتی سے بات چیت کی گئی اور 47 برس میں پہلی بار اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور فریقین مفاہمتی یادداشت کے قریب پہنچ گئے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا کی جانب سے حد سے زیادہ شرائط عائد کی گئیں اور موقف بار بار تبدیل کیا گیا جس کے باعث معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، نیک نیتی سے نیک نیتی جنم لیتی ہے جبکہ دشمنی مزید دشمنی کو جنم دیتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی حکومت کو اپنی سخت گیر پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو معاہدے کا راستہ نکل سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بالخصوص ڈاکٹر قالیباف کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایران سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی قیادت کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دروازے تاحال کھلے ہیں تاہم اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 02:48 AM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026