وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

W
Web Desk
1 مئی، 2026
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں، مذاکرات جاری ہیں مگر معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

(واشنگٹن ڈی سی / محمد نعیم اختر ) ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں اور تہران کو مزید مناسب اور واضح تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، تاہم موجودہ تجاویز امریکا کیلئے قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں اور شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی بھی بہت عزت کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات جاری ہیں لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ ان کے مطابق ایران کے پاس نہ مؤثر فضائیہ باقی ہے اور نہ ہی بحریہ، کیونکہ بہت کچھ تباہ ہو چکا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کے اندر اتحاد نہیں ہے اور مختلف رہنما مختلف مؤقف اختیار کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مذاکرات پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کسی صورت نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں، جبکہ آبنائے ہرمز اب بھی بند ہے اور خطے کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ مستقل حل چاہتا ہے یا صرف وقتی ڈیل۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 07:43 PM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے

Web Desk15 ستمبر، 2026
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026
 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

Web Desk13 ستمبر، 2026