وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستان کے عظیم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دو شاندار شخصیات ہیں: صدر ٹرمپ

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
پاکستان کے عظیم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دو شاندار شخصیات ہیں: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا پاکستان کا شکریہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو شاندار شخصیات قرار دے دیا

(واشنگٹن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عظیم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دو شاندار شخصیات ہیں جبکہ آج کا دن پوری دنیا کیلئے ایک شاندار دن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے بہادری اور مدد کا مظاہرہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور آمد و رفت کیلئے تیار ہے، تاہم ایران کے حوالے سے ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی اور معاہدہ مکمل طور پر پایہ تکمیل تک پہنچنے تک ناکہ بندی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہو جانا چاہیے جبکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ایٹمی مواد کو حاصل کرے گا اور اس کے بدلے کسی بھی صورت میں کوئی رقم کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ لبنان سے مشروط نہیں ہے اور امریکا لبنان کے حوالے سے الگ سے کام کرے گا، جبکہ حزب اللہ کے مسئلے سے بھی مناسب انداز میں نمٹا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اب لبنان پر بمباری نہیں کرے گا اور امریکا نے اسرائیل کو روک دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد نیٹو کی جانب سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے نیٹو کو دور رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ضرورت پڑی تو صرف تیل کی فراہمی سے متعلق بتایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران امریکا کی مدد سے سمندری بارودی سرنگیں ہٹا رہا ہے اور کچھ مائنز پہلے ہی ہٹائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 02:58 PM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026