وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا،۔ایران مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں متوقع ، وائٹ ہائوس

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
امریکا،۔ایران مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں متوقع ، وائٹ ہائوس

پاکستانی اس پورے عمل میں شاندار ثالث ثابت ہوئے ہیں۔ یہ مذاکرات میں واحد ثالث ہیں، کیرولائن لیوٹ

واشنگٹن ڈی سی ( محمد نعیم اختر ) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر پاکستان میں منعقد ہوگا، جبکہ ان مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے واضح کیا کہ اگرچہ دوسرے اجلاس کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی، تاہم اس حوالے سے کوششیں “مثبت اور جاری” ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگلا اجلاس بھی غالب امکان ہے کہ وہیں ہوگا جہاں پہلا دور ہوا تھا۔ ،

کیرولین لیوٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، “پاکستانی اس پورے عمل میں شاندار ثالث ثابت ہوئے ہیں۔ یہ مذاکرات میں واحد ثالث ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دنیا کے کئی ممالک اس عمل میں مدد کی پیشکش کر رہے ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ رابطے کا عمل پاکستان کے ذریعے ہی جاری رکھا جائے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں کے سیز فائر میں توسیع کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ یہ سیز فائر 21 اپریل کو ختم ہونے والا ہے۔ ان کے مطابق ایسی کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پہلے براہِ راست اجلاس سے امریکی وفد کے اچانک علیحدہ ہونے کے باوجود ایران کے ساتھ رابطے اور بات چیت جاری رہی، جسے انہوں نے “نتیجہ خیز” قرار دیا۔

چین کی جانب سے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے لیوٹ نے کہا کہ چینی صدر نے امریکی صدر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا، اور واشنگٹن بیجنگ کے اس مؤقف کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، اور پاکستان ایک اہم ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 07:53 PM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026