وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی ہسپتال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی، حملہ آور فرار

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
17 جون، 2026
امریکی ہسپتال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی، حملہ آور فرار

امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن کے ہسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

(ولمنگٹن) امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں واقع ولمنگٹن ہسپتال میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، جس کے فوراً بعد ہسپتال کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ ہسپتال کے اندر ہوئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خیال ہے کہ یہ ایک ہدفی اور محدود نوعیت کا واقعہ تھا۔ بعض امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور اور متاثرین کا تعلق ہسپتال کے عملے سے ہو سکتا ہے، تاہم حکام نے اس حوالے سے ابھی حتمی تصدیق نہیں کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی سروسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا جبکہ مریضوں اور طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے۔

ولمنگٹن پولیس چیف ولفریڈو کیمپوس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی فرد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہو گیا اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاش کا عمل جاری ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

امریکہ میں طبی مراکز اور ہسپتالوں کے اندر پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں یہ ایک اور سنگین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے مقامی کمیونٹی اور طبی شعبے سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 17 جون، 2026 کو 11:29 AM

آخری تدوین: 17 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی تاریخی مسودۂ معاہدہ منظرعام پرآگیا
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی تاریخی مسودۂ معاہدہ منظرعام پرآگیا

امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی تاریخی عبوری معاہدے کا مسودہ منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع ہیں۔ مجوزہ معاہدے میں فوری اور مستقل جنگ بندی، ایران پر عائد پابندیوں کے مرحلہ وار خاتمے، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی اور ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے اقتصادی ترقیاتی پیکج کی تجاویز شامل ہیں۔

Web Desk17 جون، 2026
ایران سے معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کریں گے، ٹرمپ کی سخت وارننگ
تازہ ترین

ایران سے معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کریں گے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یادداشتِ مفاہمت ابھی حتمی نہیں، اگر متوقع معاہدہ قابل قبول نہ ہوا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے

Web Desk17 جون، 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

Web Desk16 جون، 2026