وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

متوقع بارشوں کے پیشِ نظر کراچی انتظامیہ الرٹ، رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے اقدامات شروع

W
Web Desk
31 مارچ، 2026
متوقع بارشوں کے پیشِ نظر کراچی انتظامیہ الرٹ، رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے اقدامات شروع
international seerat conference

کمشنر کراچی نے تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیے

کراچی میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی تمام انتظامی اور بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ، کنٹونمنٹ بورڈز، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، محکمہ صحت، سالڈ ویسٹ، اور کے الیکٹرک سمیت تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔

کمشنر آفس نے رین ایمرجنسی کے لیے ریسکیو ہیلپ لائن 1299 کو الرٹ کر دیا ہے، تاکہ شہری کسی بھی مدد کے لیے فوری رابطہ کر سکیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں قائم کنٹرول روم متحرک کریں اور فوری طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کریں۔

کمشنر کراچی نے تمام اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات کمشنر آفس میں جمع کرائیں تاکہ بارش کے دوران کسی بھی قسم کے خطرے سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 مارچ، 2026 کو 07:30 PM

آخری تدوین: 3 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026