وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط، کہا ایران امریکا کے لیے خطرہ نہیں

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط، کہا ایران امریکا کے لیے خطرہ نہیں
international seerat conference

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا یا دیگر ممالک کے عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں اور ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔

اپنے خط میں ایرانی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران نے ہمیشہ دفاعی پالیسی اپنائی ہے، باوجود اس کے کہ ملک کو بیرونی حملوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی امریکا، یورپ یا ہمسایہ ممالک کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید لکھا کہ دنیا کو “محاذ آرائی یا تعلقات” میں سے انتخاب کرنا ہوگا، اور یہی فیصلہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ انہوں نے اپنے خط میں کسی ممکنہ جنگ بندی کا ذکر نہیں کیا۔

یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے نئے صدر نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب، ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ امریکا اسی وقت جنگ بندی پر غور کرے گا جب آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا، آزاد اور محفوظ بنایا جائے۔ ان کے مطابق اس سے پہلے امریکا ایران کے خلاف اپنی سخت کارروائیاں جاری رکھے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 06:11 AM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026