وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پیٹرول 137 روپے اور ڈیزل 184 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
پیٹرول 137 روپے اور ڈیزل 184 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا
international seerat conference

پیٹرول 137 روپے اور ڈیزل 184 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا،پیٹرول 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر، حکومت کا ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ملکی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حقیقی مستحقین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ کے مطابق موٹر سائیکل صارفین کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی جبکہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ ریلوے کو بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ کرایوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث توانائی بحران پیدا ہوا ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم موجودہ حالات میں بلینکٹ سبسڈی برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود ایندھن کی فراہمی میں خلل نہیں آنے دیا اور کمزور طبقات کو تحفظ دینے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 06:53 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026