وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

دشمن نے زمینی کارروائی کی تو کوئی اہلکار زندہ واپس نہیں جائے گا، ایرانی فوجی سربراہ کی سخت وارننگ

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
دشمن نے زمینی کارروائی کی تو کوئی اہلکار زندہ واپس نہیں جائے گا، ایرانی فوجی سربراہ کی سخت وارننگ

امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، ایران کی اسٹریٹجک تنصیبات محفوظ قرار

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا اور اگر زمینی کارروائی کی کوشش کی گئی تو دشمن کا کوئی بھی اہلکار زندہ واپس نہیں جا سکے گا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق جنرل امیر حاتمی نے اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت کو انتہائی درستگی کے ساتھ مانیٹر کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ حملے کے فوری اور مؤثر جواب کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔

انہوں نے فوجی کمانڈرز کو امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق امیر حاتمی نے مزید کہا کہ اگر مخالفین نے زمینی حملے کی کوشش کی تو انہیں واپس جانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں جنرل امیر حاتمی کو دیگر فوجی کمانڈرز کے ساتھ اجلاس میں شریک دکھایا گیا، جہاں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عسکری حکام سے بھی رابطے میں تھے، تاہم اس ویڈیو کے وقت کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایران کے اسٹریٹجک میزائل، ڈرون اور فضائی دفاعی نظام کے مراکز امریکا اور اسرائیل کی پہنچ سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی عسکری پیداوار خفیہ اور محفوظ مقامات پر ہوتی ہے، جن تک دشمنوں کی رسائی ممکن نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کی حساس عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے دشمن مکمل پسپائی اختیار نہیں کر لیتے، جبکہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 01:43 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا
تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے دفاعی صلاحیت بحال کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ
امریکا

ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے

Web Desk1 اگست، 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
تازہ ترین

امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین، بھارت، روس اور ایران کے متعدد اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ٹریول، لاجسٹکس، کارگو اور دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں

Web Desk31 جولائی، 2026