ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع اور پاکستانی آرمی چیف کی ملاقات، ’امید ہے ایران دانشمندی اور عقل مندی سے کام لے گا‘


سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ سعودی عرب کے مطابق اس ملاقات میں ایران کی سعودی عرب پر ’جارحیت‘ پر بھی غور کیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے مطابق ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایران دانشمندی اور عقل مندی سے کام لے گا اور غلط حساب کتاب سے گریز کرے گا۔
اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیرِ دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شریک ہوئے۔

پاکستانی وفد میں آرمی چیف کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق موجود تھے۔


شائع ہوا: 7 مارچ، 2026 کو 08:10 AM
آخری تدوین: 14 مارچ، 2026



