وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے قبل توہم پرستی کا شکار، جیت کیلئے کہیں ہوٹل تبدیل تو کہیں پچ

W
Web Desk
7 مارچ، 2026
بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے قبل توہم پرستی کا شکار، جیت کیلئے کہیں ہوٹل تبدیل تو کہیں پچ
international seerat conference

بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل توہم پرستی اور وہم کا شکار ہوگئی جس کے باعث بھارتی ٹیم کا احمد آباد میں ہوٹل ہی تبدیل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے بھارتی  ٹیم نے ہوٹل تبدیل کردیا گیا ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے  بھارتی ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا تھا، اب اس ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لہٰذا شکست کی وجہ سے ہوٹل تبدیل کیا گیا، ممکنہ طور پر یہ حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی  ٹیم کے ایک اہم اسپورٹ اسٹاف رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا مانگتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن سہولت مہیا کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے45منٹ تاخیر سے شروع کیا تاہم  ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر نہیں بتایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم اب اس ہوٹل میں نہیں جہاں رہائش پذیر ہوتے ہوئے بھارت کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل اورجنوبی افریقا  سے سپر 8 مرحلے میں شکست ہوئی  تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر ریڈ پچ پر فائنل کھیلنے کا امکان ہے، 2 ہفتے قبل احمد آباد میں بلیک پچ پر اسے جنوبی افریقا  سے شکست ہوئی تھی، احمد آباد میں وینیو پر ریڈ پچ بلیک پچ اور ریڈ اور بلیک مٹی کے مکسچر کی پچز دستیاب ہیں۔

بھارتی میڈیا  کا بتانا ہے کہ ممبئی میں سیمی فائنل ریڈ مٹی کی پچ پر کھیلا گیا تھا جہاں بھارتی میڈیا  کی بیٹنگ کامیاب رہی تھی، احمد آباد کے وینیو کو بھارتی ٹیم کیلئے  ان لکی قرار دیا جاتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ احمد آباد کے وینیو پر اب بھارتی ٹیم کے لیے منظر نامہ تبدیل کر کے قسمت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم ہوم ٹیم کے ڈریسنگ روم کی بجائے مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا انتخاب کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کل بھارت  اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مارچ، 2026 کو 11:54 AM

آخری تدوین: 26 مارچ، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026