آبنائے ہرمز میں سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے ، پاسداران کا میزائلوں حملوں کی 39ویں لہر کے آغاز کا اعلان


ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف میزائل حملوں کی 39 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے اور کہاکہ آبنائے ہرمز میں امریکی، اسرائیلی اور اتحادی جہاز اہم اہداف ہیں ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا بیان میں کہناتھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکا اور اسرائیل کے جہاز کسی بھی وقت نشانہ بن سکتے ہیں،آبنائے ہرمز سے تیل کے ایک قطرے کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ایران نے میزائل حملوں کی 39 ویں لہر کا آغاز کر دیاہے ، میزائل حملوں کی تازہ لہر میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

شائع ہوا: 11 مارچ، 2026 کو 04:29 PM
آخری تدوین: 23 مئی، 2026



