وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کفایت شعاری پالیسی کے تحت حاصل بچت عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال ہوگی۔وزیراعظم

W
Web Desk
14 مارچ، 2026
کفایت شعاری پالیسی کے تحت حاصل بچت عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال ہوگی۔وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کفایت شعاری اور بچت اقدامات سے حاصل ہونے والی رقم عوامی ریلیف کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا عطا تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرات اور حکومتی بچت اقدامات کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مختلف پالیسی اقدامات، حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے نفاذ پر پیشرفت اور ان کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور حکومتی سرپرستی میں قائم خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی۔ تنخواہوں سے بتدریج کی جانے والی یہ کٹوتی عوامی ریلیف کے لیے استعمال ہوگی۔ اس کے علاوہ کارپوریشنز اور دیگر اداروں میں حکومتی نمائندے بورڈ اجلاسوں میں شرکت کی فیس نہیں لیں گے اور اس رقم کو بھی بچت فنڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر پر ہفتے میں چار دن کام کرنے کی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا اور ان اداروں کے ملازمین اپنے سابقہ طریقہ کار کے مطابق فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید برآں وزیراعظم نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات انتہائی سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور معاونینِ خصوصی کے بیرونی دوروں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری سے متعلق احکامات پر عملدرآمد اور اس کی نگرانی متعلقہ سیکرٹریز خود کریں گے جبکہ سیکرٹریز روزانہ کی بنیاد پر جائزہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مارچ، 2026 کو 11:05 AM

آخری تدوین: 30 مارچ، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026