وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح، لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح، لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، رائیلی روسو 60 اور حسن نواز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(کراچی)پاکستان سپر لیگ کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرتے ہوئے میچ میں مکمل برتری دکھائی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 134 رنز بنائے۔ ٹیم کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، فخر زمان 20 اور عبداللہ شفیق 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حسیب اللہ خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسامہ میر نے آخر میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 22 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ابتدا محتاط رہی، تاہم رائیلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا۔

حسن نواز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بیون جیکبز نے آخر میں 14 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 05:56 PM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام
تازہ ترین

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام

شی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں اسمرفز نے سینئرز کا ٹائٹل 6-3 سے جیت لیا، جبکہ اسلام آباد سٹی نے جونیئرز فائنل میں 6-1 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

Web Desk1 نومبر، 2026
ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
تازہ ترین

ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی بہترین ٹیم ورک اور سخت محنت کا نتیجہ ہے

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی
تازہ ترین

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فخر زمان نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں حاصل کیا

زاہد فاروق ملک1 نومبر، 2026