وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران سے مثبت مذاکرات جاری، آبنائے ہرمز پر تشویش برقرار: ٹرمپ

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
ایران سے مثبت مذاکرات جاری، آبنائے ہرمز پر تشویش برقرار: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے اچھے مذاکرات جاری ہیں، تاہم آبنائے ہرمز بند ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات جاری ہیں تاہم امریکا نے بات چیت میں سخت مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب بھی ایرانی حکام سے بات چیت کر رہا ہے اور آج رات تک مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن کے اختتام تک آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ امریکا نے ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے 47 سال انتظار کیوں کیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی بہت سے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور معذوری کا ذمہ دار تھا، جس کا امریکا نے جواب دیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 07:41 PM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو کانگریس کے سامنے منظوری اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے معاہدے کی مختلف تشریحات پر بھی تشویش ظاہر کی

Web Desk15 جون، 2026
نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان
تازہ ترین

نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، تاہم نیتن یاہو کی وجہ سے دستخط میں تاخیر ہوئی۔ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مزید حملے نہ کرنے کی اپیل بھی کی

Web Desk15 جون، 2026