وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

W
Web Desk
4 مئی، 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

(اسلام آباد)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف فریقین کے درمیان مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ ثالثی کے حوالے سے اسلام آباد کی سنجیدہ کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں تعمیری روابط کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور یہی راستہ دیرپا امن و استحکام کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں تعاون کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا جاتا ہے، اور بطور ثالث ملک پاکستان کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 مئی، 2026 کو 06:58 AM

آخری تدوین: 4 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے اہم ملاقات، ایران امریکا معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
تازہ ترین

محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے اہم ملاقات، ایران امریکا معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات کی۔ ایران امریکا معاہدے، علاقائی امن، سکیورٹی صورتحال اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اہم مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk20 جون، 2026
ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور آج، اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ
تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور آج، اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ

امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت کے بعد مذاکرات کا پہلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے۔ امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف روانہ ہو گئے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بھی آمد متوقع ہے

Web Desk20 جون، 2026
امریکی انٹیلی جنس کی وارننگ: اسرائیلی اقدامات ایران-امریکا امن معاہدے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں
تازہ ترین

امریکی انٹیلی جنس کی وارننگ: اسرائیلی اقدامات ایران-امریکا امن معاہدے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ممکنہ اقدامات ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ امن معاہدے اور خطے میں استحکام کی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں

Web Desk20 جون، 2026