وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوں گے

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، خطے کی صورتحال اور امن مذاکرات پر مشاورت

(تہران/اسلام آباد) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے اہم سفارتی دورے کا آغاز کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کے دورے کا مقصد خطے میں جاری پیشرفت، جنگ کی تازہ ترین صورتحال اور امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں سفارتی مشاورت کو آگے بڑھانا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی اسلام آباد کے بعد عمان کے دارالحکومت مسقط اور پھر روس کے دارالحکومت ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سیاسی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کی تازہ صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوگی۔

اس سے قبل حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ اسلام آباد آمد متوقع ہے جبکہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے اور مذاکراتی عمل کیلئے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 02:33 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا دعویٰ: امریکا وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ تیار، آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے پر اتفاق
تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: امریکا وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ تیار، آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے پر اتفاق

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد کے اشارے ملے ہیں۔ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں نئے عارضی بحری راستے کے قیام پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے

Web Desk6 اگست، 2026
یوکرین کی سابق سفیر اولہا اسٹیفانیشینا پر کرپشن الزامات، ناجائز اثاثوں کے کیس میں فردِ جرم عائد
تازہ ترین

یوکرین کی سابق سفیر اولہا اسٹیفانیشینا پر کرپشن الزامات، ناجائز اثاثوں کے کیس میں فردِ جرم عائد

یوکرین کی سابق سفیر برائے امریکا اور سابق نائب وزیراعظم اولہا اسٹیفانیشینا پر ناجائز اثاثے بنانے اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت میں ضمانت اور دیگر قانونی پابندیوں پر سماعت جاری ہے۔

Web Desk6 اگست، 2026
غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہیں گے، اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر کا دوٹوک مؤقف
تازہ ترین

غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہیں گے، اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر کا دوٹوک مؤقف

اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے حماس کی عسکری صلاحیت کو نقصان پہنچانے اور نخبا فورس کے ارکان کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا

Web Desk6 اگست، 2026