وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران کا امریکا پر الزام، ’ضرورت سے زیادہ مطالبات‘ امن مذاکرات میں بڑی رکاوٹ قرار

W
Web Desk
23 مئی، 2026
ایران کا امریکا پر الزام، ’ضرورت سے زیادہ مطالبات‘ امن مذاکرات میں بڑی رکاوٹ قرار
international seerat conference

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات پاکستان کی ثالثی میں جاری امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

(تہران )ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد مؤقف اور فوجی جارحیت کے ذریعے سفارتی عمل کو بارہا نقصان پہنچاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام خدشات کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ شریک ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو اہم سمجھتا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ریاست کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔

مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کے ماحول میں پاکستان کی ثالثی کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دونوں ممالک کے مؤقف میں موجود اختلافات مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 02:14 AM

آخری تدوین: 23 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026