وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ

W
Web Desk
18 اگست، 2026
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت میں بعض گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزامات مسترد کر دیے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنے اندرونی سکیورٹی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں ہونے والی بعض گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اس قسم کا پراپیگنڈا ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے۔ ترجمان کے مطابق اس مہم کا مقصد بھارت کو درپیش اندرونی سکیورٹی چیلنجز سے عالمی اور ملکی توجہ ہٹانا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہتا ہے، جبکہ خود بھارت بیرونِ ملک دہشت گردی برآمد کرنے اور دہشت گرد عناصر کی معاونت میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بھارت کی مبینہ تخریبی سرگرمیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اس حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان بھارت کے دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد متعدد بار عالمی سطح پر پیش کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کے معاملے کو بھی بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا ناقابلِ تردید ثبوت قرار دیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کو اپنے اندرونی سکیورٹی مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کے بجائے ان چیلنجز کی وجوہات پر توجہ دینی چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اگست، 2026 کو 05:46 AM

آخری تدوین: 18 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر ہوٹلز اور عمارتوں کی مسماری کا سپریم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملکیت، لیز اور کرائے سے متعلق تنازعات سول کورٹ کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو ماحولیاتی قوانین سے مشروط قرار دیا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے گورندر و ماشکیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 5 جبکہ بلوچستان میں 6 دہشتگرد مارے گئے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk3 اکتوبر، 2026
دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں: رانا ثنا اللہ
پاکستان

دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے اور لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026