وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

ارجنٹینا نے کیپ ورڈی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
ارجنٹینا نے کیپ ورڈی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے اضافی وقت میں کیپ ورڈی کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ لیونل میسی نے ٹورنامنٹ کا ساتواں گول کیا، اب ارجنٹینا کا مقابلہ 7 جولائی کو مصر سے ہوگا

میامی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میامی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں پہلی بار ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی نے مضبوط حریف کو بھرپور ٹکر دی اور دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کیا۔

ارجنٹینا کو پہلی برتری اسٹار فارورڈ لیونل میسی نے 29ویں منٹ میں دلائی۔ یہ رواں ورلڈ کپ میں میسی کا ساتواں گول تھا۔

دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے ڈوآرٹے نے 59ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا، جس کے بعد مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ اضافی وقت میں داخل ہوگیا۔

اضافی وقت کے آغاز میں لیسینڈرو مارٹینز نے 92ویں منٹ میں گول کر کے ارجنٹینا کو دوبارہ برتری دلائی، تاہم کیپ ورڈی نے ہمت نہ ہاری اور سڈنی کیبریل نے شاندار شاٹ کے ذریعے اسکور 2-2 کر دیا۔

فیصلہ کن لمحہ اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں آیا، جب کیپ ورڈی کے ڈنی بورگس سے بدقسمتی سے خود اپنے ہی گول میں گیند چلی گئی، جس کے نتیجے میں ارجنٹینا کو 2-3 کی فیصلہ کن برتری مل گئی۔

اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ 7 جولائی کو مصر سے ہوگا۔ شائقین کی نظریں اس میچ پر مرکوز ہوں گی، جہاں فٹبال کے دو بڑے ستارے لیونل میسی اور محمد صلاح آمنے سامنے ہوں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 08:43 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز شامل کرنے پر غور
تازہ ترین

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز شامل کرنے پر غور

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق محمد علی، محمد عباس، عامر جمال اور خرم شہزاد کو چار فاسٹ بولرز کے طور پر شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بابر اعظم فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے

Web Desk18 اگست، 2026
ورلڈ کپ 2027 کے نئے فارمیٹ پر اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز کا آئی سی سی سے احتجاج
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027 کے نئے فارمیٹ پر اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز کا آئی سی سی سے احتجاج

آئی سی سی نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 14 ٹیموں پر مشتمل نیا فارمیٹ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت 12ویں، 13ویں اور 14ویں ٹیمیں سپر سیریز میں مقابلہ کریں گی اور صرف ایک ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچے گی۔ اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کا مؤقف ہے کہ ورلڈ کپ سے 18 ماہ سے بھی کم عرصہ قبل فارمیٹ میں تبدیلی سے ایسوسی ایٹ ممالک کی منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور عالمی کرکٹ میں ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

Web Desk11 اگست، 2026
جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، پولارڈ کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے
تازہ ترین

جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، پولارڈ کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے

انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 14 ہزار 833 رنز مکمل کر لیے

Web Desk6 اگست، 2026