وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، عسکری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

W
Web Desk
9 جون، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، عسکری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
international seerat conference

لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل روڈولف ہیکل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، بات چیت کے دوران دیرینہ اور خوشگوار تعلقات بالخصوص مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم پر زور،،

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل روڈولف ہیکل کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے ماحول، دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ رابطوں، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے پاک فوج کے لئے پر عزم ہے، جنرل روڈولف ہائکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل مہارت کو سراہا اور علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ان کے کردار کا اعتراف کیا، یہ دورہ دونوں مسلح افواج کے درمیان قریبی فوجی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے،،

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 جون، 2026 کو 06:21 AM

آخری تدوین: 9 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026