وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

آسٹریلیا کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ، معاہدہ نہ ہونا مایوس کن قرار

W
Web Desk
12 اپریل، 2026
آسٹریلیا کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ، معاہدہ نہ ہونا مایوس کن قرار
international seerat conference

آسٹریلیا نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں تاکہ جاری کشیدگی کا فوری اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کا بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونا مایوس کن ہے، فریقین کو جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے سفارتی عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اس تنازعے کا فوری اور دیرپا حل دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ کشیدگی میں اضافہ عالمی معیشت کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتکاری کو موقع دیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے تاہم دو سے تین نکات پر اختلافات برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے اور کسی کو بھی اتنی جلدی معاہدے کی امید نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران مسائل اور حالات کی پیچیدگی بھی ایک اہم عنصر رہی جبکہ کچھ نئے موضوعات بھی بات چیت میں شامل کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران سفارتی محاذ پر اپنے حقوق اور مفادات کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی طاقتوں کی جانب سے مذاکرات کی بحالی پر زور اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اپریل، 2026 کو 06:46 AM

آخری تدوین: 12 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026