وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک

W
Web Desk
16 جون، 2026
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک
international seerat conference

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے

( لاس اینجلس/ رائٹرز ) امریکی فضائیہ کا ایک بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ پیر کے روز جنوبی کیلیفورنیا کے موہاوی صحرا میں واقع ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی فضائیہ کے حکام کے مطابق بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ آٹھ انجنوں والے اس اسٹریٹجک بمبار طیارے کو ایک معمول کے تربیتی اور آزمائشی مشن پر روانہ کیا جا رہا تھا کہ زمین سے بلند ہوتے ہی یہ رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل میلوں دور تک دیکھے گئے

ایئر فورس کے کرنل جیمز ہیز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ حکومتی کنٹریکٹرز اور سول ملازمین بھی شامل تھے۔ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے دو ملازمین حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پرواز کا مقصد ریڈار جدید کاری پروگرام کی معاونت کرنا تھا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں اور اس حوالے سے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ امریکی فضائیہ نے تاحال ہلاک ہونے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے کیونکہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے کا عمل جاری ہے

فضائی مناظر میں حادثے کے مقام پر صحرا کے ایک وسیع علاقے کو جلتے اور دھواں چھوڑتے دیکھا گیا، جبکہ امدادی گاڑیاں علاقے کا محاصرہ کیے ہوئے تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رن وے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر تمام فضائی آپریشنز کم از کم منگل تک معطل کر دیے گئے ہیں۔

ایڈورڈز ایئر فورس بیس امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا فضائی آزمائشی مرکز ہے، جہاں ماضی میں کئی تاریخی پروازیں انجام دی جا چکی ہیں، جن میں 1947 میں آواز کی رفتار توڑنے والی پہلی پرواز اور ناسا کے اسپیس شٹلز کی لینڈنگز شامل ہیں

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے۔

یہ 2016 کے بعد بی-52 طیارے کا پہلا بڑا حادثہ ہے۔ مئی 2016 میں گوام میں اسی طرز کا ایک بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، تاہم اس حادثے میں عملے کے تمام سات افراد محفوظ رہے تھے

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جون، 2026 کو 03:56 AM

آخری تدوین: 16 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026
 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

Web Desk13 ستمبر، 2026
واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026