وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک کے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی نائب صدر پر اچانک چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ بظاہر بلااشتعال اور بے ترتیب نوعیت کا تھا۔ واقعے کے بعد حملہ آور خاتون دو چاقو لہراتے ہوئے پولیس کی جانب بڑھی اور تقریباً چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتی رہی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور خاتون کو قابو میں لے لیا اور اسے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام واقعے کے محرکات اور حملہ آور کے ممکنہ پس منظر کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میئرنیویارک اور پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ بظاہر اچانک اور انفرادی نوعیت کا تھا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 07:34 PM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ نے نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
امریکا

ٹرمپ نے نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

امریکی صدر کے مطابق نضال حسن کو 3 دسمبر 2026 کو شیڈول کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی، جبکہ مقتولین کے اہلِ خانہ ذاتی طور پر کارروائی دیکھ سکیں گے

Web Desk16 اکتوبر، 2026
بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش
امریکا

بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش

امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارت میں مبینہ طور پر 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کے پُرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس معاملے کو ووٹ کے حق اور جمہوری عمل سے جوڑا۔ بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی ان کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026
الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
امریکا

الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف امیگریشن ریکارڈ اور شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تحقیقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی سوٹا میں گرینڈ جیوری کے تحت متعدد سمن جاری کیے گئے اور ان کے گھر کی تلاشی کے دوران موبائل فون، پاسپورٹ سمیت دیگر اشیا قبضے میں لی گئیں۔ الہان عمر نے تحقیقات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026