وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

26 برس تک رنگ پر راج کرنے والے بروک لیسنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دی

W
Web Desk
6 اگست، 2026
26 برس تک رنگ پر راج کرنے والے بروک لیسنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دی

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ بروک لیسنر نے سمر سِلیم میں اوبا فیمی کے خلاف آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 26 سالہ کیریئر کے اختتام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈ اور متعدد بار عالمی چیمپئن رہنے والے بروک لیسنر نے 26 برس پر محیط شاندار ریسلنگ کیریئر کے بعد باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بروک لیسنر نے یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے دوسرے بڑے ایونٹ سمر سِلیم میں اپنا آخری مقابلہ کھیلنے کے بعد کیا، جہاں انہیں نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے ریسلر اوبا فیمی کے ہاتھوں ہیل اِن اے سیل (Hell in a Cell) میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ مقابلہ شائقین کے لیے انتہائی یادگار ثابت ہوا، کیونکہ فولادی پنجرے کے خطرناک ہیل اِن اے سیل مقابلے میں بروک لیسنر کو اپنے کیریئر میں پہلی بار شکست ہوئی۔ میچ کے اختتام پر رنگ میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

شکست کے بعد بروک لیسنر نے اوبا فیمی کا ہاتھ بلند کرتے ہوئے انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کا "مستقبل" قرار دیا، جبکہ خود کو ریسلنگ کی دنیا کا "ماضی" کہا۔ ان کے اس جذبے کو حاضرین نے زبردست داد دی۔

بعد ازاں دی پیٹ میکافی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بروک لیسنر نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی باضابطہ تصدیق کی۔ انہوں نے کہا، "میں آج دنیا بھر کے اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب ریٹائر ہو چکا ہوں۔ آپ سب کی محبت، عزت اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔"

لیسنر نے اپنے کیریئر کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساؤتھ ڈکوٹا کے ایک فارم ہاؤس سے تعلق رکھنے والے ایک عام نوجوان تھے، جنہوں نے بڑے خواب دیکھے اور محنت کے ذریعے انہیں حقیقت میں بدلا۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی زندگی کا زیادہ وقت خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، اپنے بچوں کے کھیلوں کے سفر میں ان کی رہنمائی کریں گے اور فطرت کے قریب ایک پُرسکون زندگی بسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بروک لیسنر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے ریسلنگ کے مداحوں، سابق ریسلرز اور کھیل سے وابستہ شخصیات نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے 26 سالہ شاندار کیریئر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا ایک یادگار باب قرار دیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اگست، 2026 کو 03:34 AM

آخری تدوین: 6 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری
تازہ ترین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے

Web Desk18 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

Web Desk15 ستمبر، 2026