وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

کیلیفورنیا سینیٹ میں پاک امریکا تعلقات اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کو خراجِ تحسین

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر13 اگست، 2026
کیلیفورنیا سینیٹ میں پاک امریکا تعلقات اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کو خراجِ تحسین

کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے معاشی، ثقافتی اور سماجی کردار کو سراہا گیا

کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ریاستی سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کیلیفورنیا کی معیشت، ثقافت اور سماجی زندگی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا گیا۔ قرارداد کی منظوری پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی قیادت اور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

اس موقع پر ریاستی اسمبلی کے رکن میٹ ہینی نے پاک امریکا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے سفیر پاکستان کے کردار کو بھی قابلِ قدر قرار دیا۔

یہ قرارداد سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے کیلیفورنیا کے سرکاری دورے کے موقع پر منظور کی گئی۔ دورے کے دوران سفیر پاکستان نے ریاستی قانون سازوں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان نے کیلیفورنیا کے قانون سازوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط، معاشی شراکت داری اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ میں اہم پل قرار دیا۔

قرارداد کی متفقہ منظوری کو پاک امریکا تعلقات اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 13 اگست، 2026 کو 02:35 AM

آخری تدوین: 13 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

Web Desk28 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب
امریکا

بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

بالٹی مور، میری لینڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت، شانِ اقدس، رحمت، اخلاق اور انسانیت کے لیے تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سمیت امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی

محمد نعیم اختر28 ستمبر، 2026
نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا  خالصتان  خالصتان کے حق میں احتجاج
امریکا

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا خالصتان خالصتان کے حق میں احتجاج

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سکھ مظاہرین نے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کی، جبکہ سکھ تنظیم Sikhs for Justice (SFJ) کی جانب سے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے حکام اور رکن ممالک کو قانونی یادداشت بھی جمع کرائی گئی تھی

Web Desk27 ستمبر، 2026