وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار، روس نے تہران سے اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
 آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار، روس نے تہران سے اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان

روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی سب سے بڑی تزویراتی طاقت ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ روس کی اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز نے ایران کو غیر معمولی تزویراتی برتری فراہم کی اور یہی ایران کا حقیقی "جوہری ہتھیار" ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے دمتری میدویدیف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باوجود روس ایران کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بیان تہران میں دیا، جہاں وہ روسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

اس سے قبل دمتری میدویدیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی اور ایران کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر روس ایرانی عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ان کی شہادت نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔

دوسری جانب روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 04:02 AM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ
تازہ ترین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلائی دبئی کے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو طیارہ گرانے کی مبینہ کوشش پر سخت ترین سزا دے سکتا ہے، تاہم سزائے موت کے حتمی فیصلے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی
تازہ ترین

دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی

دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی انٹرٹینر راکھی ساونت کی اچانک ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، راکھی نے صبا قمر کو پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
تازہ ترین

مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ کے شمالی قطب پر سائنس دانوں کے اندازے سے کم گرد و غبار موجود ہے، جس سے سرخ سیارے کے موسمیاتی ماضی اور زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

Web Desk5 اکتوبر، 2026