وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید، ملزم فرار

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید، ملزم فرار

اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر خاتون کو مبینہ اغوا کی کوشش سے بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کی کوشش سے بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر پیش آیا، جہاں گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک موٹرسائیکل سوار شخص کو خاتون کا ہاتھ کھینچتے ہوئے دیکھا۔ صورتحال دیکھ کر وہ فوری طور پر مداخلت کے لیے رکے، جس پر خاتون موقع سے گاڑی کی دوسری جانب بھاگ گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ ملزم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق سے تلخ کلامی کی اور بعد ازاں ان پر فائرنگ کر دی۔ وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم اس کا دفتری ساتھی تھا، جس نے اسے ساتھ کام پر جانے کی پیشکش کی تھی، تاہم راستے میں وہ اسے کسی اور مقام پر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے بروقت مداخلت کرکے اس کی جان بچائی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق اپنے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاتون کو بچاتے ہوئے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 12:51 PM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی سفارتکار کے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر پاکستان کا شدید احتجاج
پاکستان

امریکی سفارتکار کے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان نے امریکی سفارتکار سرجیو گور کی جانب سے جموں و کشمیر کو بھارت کا ’’اہم حصہ‘‘ قرار دینے کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کو دفتر خارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

Web Desk19 اگست، 2026
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نالہ لئی میں طغیانی، کٹاریاں پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔ انتظامیہ نے خطرے کے سائرن بجا کر آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

Web Desk19 اگست، 2026
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
پاکستان

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

* پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی پابندی 24 ستمبر تک برقرار رہے گی

Web Desk19 اگست، 2026