وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

یورپ میں شدید گرمی سے 4 ہزار سے زائد اموات، ہیٹ ویو نے کئی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
یورپ میں شدید گرمی سے 4 ہزار سے زائد اموات، ہیٹ ویو نے کئی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فرانس، اسپین، نیدرلینڈز، بیلجیئم اور برطانیہ ہیٹ ویو سے شدید متاثر ہیں، جبکہ ماہرین نے مزید خطرات سے خبردار کیا ہے

یورپ کے مختلف ممالک میں جاری شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) نے ہزاروں جانیں نگل لیں، جبکہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ ہفتے تقریباً 80 برس بعد بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق ملک میں شدید گرمی کے باعث 2 ہزار 25 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس نے حکام کو ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

اسپین میں بھی ہیٹ ویو کے اثرات انتہائی سنگین رہے۔ کارلوس ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جون کے دوران گرمی کی شدت کے باعث 1 ہزار 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیدرلینڈز میں 22 سے 28 جون کے درمیان درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر 480 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ بیلجیئم میں 18 سے 29 جون کے دوران ایک ہزار 200 سے زائد اموات رجسٹر کی گئیں۔

ادھر برطانیہ میں بھی شدید گرمی برقرار ہے اور بعض علاقوں میں تیسری ہیٹ ویو کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معمولی موسمی شدت اور طویل دورانیے کی ہیٹ ویوز یورپ میں صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 04:58 AM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف
تازہ ترین

لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف

بیرسٹر گوہر نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کو ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لانگ مارچ بھی ہو اور ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی نافذ نہ کیا جائے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ حسن نواز کی شاندار 96 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو فتح نہ دلا سکی

Web Desk3 اکتوبر، 2026
حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

Web Desk3 اکتوبر، 2026