وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا اعلان: بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی

W
Web Desk
30 اپریل، 2026
ٹرمپ کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا اعلان: بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، جبکہ امریکی فوج نئے آپشنز پر غور کر رہی ہے

( واشنگٹن ڈی سی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحری ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک جوہری معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی بمباری کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ناکہ بندی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج آج صدر کو ایران کے خلاف ممکنہ نئے اقدامات پر بریفنگ دے گی، جس میں سینٹکام کے مختلف منصوبے پیش کیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس جوہری مواد کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل فورسز کے ممکنہ آپریشن پر بھی غور جاری ہے، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کا خدشہ بھی زیرِ بحث ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 06:57 AM

آخری تدوین: 30 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کا اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ، پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
امریکا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کا اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ، پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور سفری منصوبوں پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کردی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق فضائی حدود بند اور پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے

Web Desk20 ستمبر، 2026
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور مزید اداروں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026