وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران کے ساتھ امن معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر تک دستخط متوقع

W
Web Desk
13 جون، 2026
ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران کے ساتھ امن معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر تک دستخط متوقع
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر تک دستخط ہو سکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مثبت بیان، خفیہ مذاکرات اور معاہدے کی منظوری سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کے روز دستخط ہو سکتے ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

معروف امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ انتہائی مثبت ہے، جبکہ ایران نے نجی سطح پر غلط معلومات جاری کیے جانے پر معذرت بھی کی ہے۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام تک ایرانی قیادت کی اعلیٰ سطح پر مجوزہ معاہدے کی منظوری دی جا چکی تھی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری ابھی تک سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے نہیں دی گئی۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایرانی میڈیا میں امن معاہدے کی مبینہ تفصیلات لیک ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں سامنے آنے والی شرائط کا دونوں ممالک کے درمیان تحریری طور پر طے پانے والی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جاری سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مفاہمتی یادداشت پر فریقین پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہوگی بلکہ خطے کے امن و استحکام پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 جون، 2026 کو 03:07 AM

آخری تدوین: 13 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو فی لٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ رجسٹریشن آج سے شروع، سکیم کا اطلاق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرحلہ وار ہوگا

Web Desk13 ستمبر، 2026
ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع
تازہ ترین

ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، اداکارہ کی نئی پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk13 ستمبر، 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی
تازہ ترین

حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

حوثیوں کے سعودی عرب کے جازان ریجن پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، مسجد اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Web Desk13 ستمبر، 2026