وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق نیا دعویٰ، گندم، سویابین اور مکئی کی فروخت کا عندیہ

W
Web Desk
26 جون، 2026
صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق نیا دعویٰ، گندم، سویابین اور مکئی کی فروخت کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زراعت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی منڈی سمیت نئی عالمی مارکیٹیں کھول رہا ہے۔ انہوں نے ایران کی غذائی ضروریات اور جوہری پروگرام پر بھی اپنے مؤقف کا اعادہ کیا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زراعت سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنے کسانوں کے لیے دنیا بھر میں نئی منڈیاں کھول رہا ہے، جن میں ایران بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ امریکی زرعی مصنوعات کے لیے نئی عالمی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران ایک اہم منڈی بن سکتا ہے کیونکہ وہاں غذائی اجناس کی شدید ضرورت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو خوراک کے شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے اور امریکا توقع رکھتا ہے کہ ایران اپنی مالی وسائل گندم، سویابین اور مکئی جیسی زرعی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے تو وہ انہیں فوری طور پر استعمال کر سکتا ہے، اسی لیے اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات، علاقائی سلامتی اور جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 04:47 AM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ لیگیسی ایوارڈز کی پروقار تقریب، پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے کاروباری رہنماؤں کے لیے  اعزازات
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ لیگیسی ایوارڈز کی پروقار تقریب، پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے کاروباری رہنماؤں کے لیے اعزازات

واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ لیگیسی ایوارڈز کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستان، امریکہ، بھارت اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں اور CEOs کو ان کی نمایاں خدمات اور کامیابیوں پر اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں عالمی کاروباری روابط، تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی

محمد نعیم اختر10 اگست، 2026
چین میں سمندری طوفان ڈولفن سے تباہی، 10 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
تازہ ترین

چین میں سمندری طوفان ڈولفن سے تباہی، 10 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سمندری طوفان ڈولفن کے مشرقی چین سے ٹکرانے کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، جبکہ شنگھائی میں 1400 پروازیں منسوخ اور شدید بارشوں و سیلاب کا الرٹ جاری ہے

Web Desk10 اگست، 2026
حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
تازہ ترین

حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حماس رہنما باسم نعیم نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر غزہ امن منصوبے کے طے شدہ روڈ میپ پر عملدرآمد اور منصوبے کے اگلے مرحلے کو قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالے

Web Desk10 اگست، 2026