وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

صدرٹرمپ کا بڑا اعلان: ایران کے خلاف نئی جنگ نہیں کریں گے

W
Web Desk
4 جون، 2026
صدرٹرمپ کا بڑا اعلان: ایران کے خلاف نئی جنگ نہیں کریں گے
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کریں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے، جبکہ عرب میڈیا میں ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان تلخ گفتگو کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کریں گے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا، امریکا کسی نئی فوجی کارروائی یا جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد کے سب سے سنگین فوجی واقعات پیش آئے ہیں، ایران نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جن حملوں میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر جاری تنازع نے عالمی منڈیوں میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے، جس کے باعث توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی بحری تجارت متاثر ہوئی ہے، ایران نے اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت پر پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کے خلاف اقدامات کے ذریعے دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تازہ فوجی کارروائیوں کو دفاعی ردِعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل جنگ کی واپسی کی علامت نہیں ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جون، 2026 کو 03:13 PM

آخری تدوین: 6 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026