وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران پر بمباری جلد رک جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے درخواست کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
11 جون، 2026
ایران پر بمباری جلد رک جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے درخواست کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی رہنماؤں نے بمباری روکنے کی درخواست کی ہے اور ایران پر حملے جلد بند کر دیے جائیں گے، تاہم ایرانی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر جاری بمباری جلد روک دی جائے گی کیونکہ ایرانی رہنماؤں نے حملے بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ایرانی حکام کے ساتھ براہِ راست بات چیت ہوئی ہے اور ایران کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی طیارے اس وقت بھی ایران کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، تاہم موجودہ فوجی کارروائیوں میں اسرائیل شامل نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر امریکی آپریشن ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر دباؤ کے نتیجے میں وہاں کی قیادت نے بمباری روکنے کی درخواست کی ہے اور صورتحال جلد معمول پر آ سکتی ہے۔

دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے صدر ٹرمپ یا امریکی انتظامیہ سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر کا بیان حقائق کے برعکس ہے اور اسے جنگی صورتحال سے نکلنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

امریکی اور ایرانی بیانات میں تضاد کے باعث دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جبکہ عالمی برادری خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 جون، 2026 کو 07:01 AM

آخری تدوین: 11 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے امریکی ججوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وسط مدتی انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز اور انتخابی ریکارڈ ضبط کرنے کے لیے عدالتی وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرسکتی ہے

Web Desk1 نومبر، 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
امریکا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل 5 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Web Desk1 نومبر، 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Web Desk1 نومبر، 2026