وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا"

W
Web Desk
28 جون، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت دھمکی دی ہے کہ اگر تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران میں میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فضائیہ نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں میزائل اور ڈرون ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تہران اپنی پالیسیوں سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو امریکہ مستقبل میں مزید کارروائی کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔ ٹرمپ کے بقول، "ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب ہم مزید تحمل کا مظاہرہ نہ کریں اور وہ کام مکمل کر دیں جس کی ہم نے کامیابی سے ابتدا کی تھی۔ اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔"

صدر ٹرمپ کے اس بیان نے خطے میں کشیدگی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے اس بیان یا ٹرمپ کے دعووں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ صورتحال سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر تصویر مزید واضح ہو سکے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جون، 2026 کو 01:49 AM

آخری تدوین: 28 جون، 2026

متعلقہ مضامین

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم
امریکا

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے وفد کو آرلنگٹن قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر کے قریب ہنسنے اور بلند آواز میں گفتگو پر فوجی اہلکار کی سخت تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

محمد نعیم اختر12 نومبر، 2026
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل
تازہ ترین

ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل

ڈسکرپشن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026
روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار
امریکا

روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 41 سالہ امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو گلاسٹر کے قریب گرفتار کرلیا، ایف بی آئی نے معاملے کو امریکا اور اتحادیوں کے لیے تشویشناک قرار دے دیا

Web Desk11 نومبر، 2026